ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: فیس بک پر پیغمبر اسلام  کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ ۔ ملزم پر ہوئی ایف آئی آر داخل 

مینگلور: فیس بک پر پیغمبر اسلام  کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ ۔ ملزم پر ہوئی ایف آئی آر داخل 

Sat, 06 Nov 2021 13:30:40    S.O. News Service

مینگلور6 ؍ نومبر (ایس او نیوز) فیس بک کے ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سولیا کے رہنے والے جگدیش کئیورتھڑکا نامی ایک شخص  نے پیغمبر اسلام  کے تعلق سے  ہتک آمیز تبصرہ کیا تھا ۔  جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ڈی پی آئی پننے بوتھ کمیٹی کے نائب صدر نوفل نے بیلارے پولیس اسٹیشن میں جگدیش کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس منفی تبصرے پر ملزم کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے ۔ 
    
نوفل کی اس شکایت پر اقدام کرتے ہوئے بیلارے پولیس نے جگدیش کے خلاف ایف آر آئی درج کی ہے۔ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی نے ضلع پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کلمات پوسٹ کرکے کروڑوں افراد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے جگدیش  کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو ۔ اس کے علاوہ اس طرح کی حرکتوں سے سماج میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں پر روک لگانے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں ۔ 


Share: